Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سورۀ انعام اور چالیس ہزار فرشتے

ماہنامہ عبقری - مارچ 2011ء

حضرت سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں ”جس نے صبح کی نماز میں سورۀ انعام کی ابتدائی تین آیات ”یَعلَمُ مَاتَکسِبُونَ“ تک تلاوت کی۔ چالیس ہزار فرشتے اس کی طرف نازل ہوں گے جن کے اعمال کی مثل اس کے نامہ اعمال میں اجر لکھا جائے گا اور سات آسمانوں کے اوپر سے ایک فرشتہ نیچے آئے گا جس کے پاس لوہے کا گرز ہوگا پس اگر شیطان اس کے دل میں کوئی وسوسہ ڈالنا چاہے گا تو وہ فرشتہ اس شیطان کو ایک ضرب لگائے گا جس سے اس شخص اور شیطان کے درمیان سترحجاب حائل ہوجائیں گے پھر جب قیامت کا دن ہوگا تو اللہ تعالیٰ اس سے فرمائیں گے ”اے میرے بندے میں تیرا رب ہوں میرے عرش کے سائے میں چل‘ حوض کوثر سے سیراب ہو‘ نہر سلبیل سے غسل کر اور جنت میں بغیر کسی حساب وعذاب کے داخل ہوجا۔ (درمنثور ) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ میں دس آدمیوں کی ایک جماعت کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ انصار میں سے ایک صاحب نے کھڑے ہوکر عرض کیا: اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! لوگوں میں سب سے زیادہ سمجھدار اور محتاط آدمی کون ہے؟رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص سب سے زیادہ موت کو یاد کرنے والا ہواور موت کے آنے سے پہلے سب سے زیادہ موت کی تیاری کرنے والا ہو (جو لوگ ایسا کریں وہی سمجھدار ہیں)۔ یہی لوگ ہیں جنہوں نے دنیا کی شرافت اور آخرت کی عزت حاصل کی۔ (طبرانی‘ مجمع الزوائد) حضرت محمود بن لبید رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد نقل فرماتے ہیں کہ دو چیزیں ایسی ہیں جن کو آدمی پسند نہیں کرتا۔ (پہلی چیز) موت ہے حالانکہ موت اس کیلئے فتنہ سے بہتر ہے یعنی مرنے کی وجہ سے آدمی دین کو نقصان پہنچانے والے فتنوں سے محفوظ ہوجاتا ہے اور (دوسری چیز) مال کا کم ہونا جس کوآدمی پسند نہیں کرتا حالانکہ مال کی کمی آخرت کے حساب کو بہت کم کرنے والی ہے۔ (مسند احمد)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 043 reviews.