اگر کسی کی کوئی حاجت ہو اور پوری نہ ہوتی ہو تو اس کیلئے مندرجہ ذیل کلمات جمعہ کی رات (جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات)کو بعد نماز عشاءباوضو ایک ہی بیٹھک میں بارہ ہزار بار پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس کی حاجت ضرور پوری ہوگی
اگر بیماری سے نجات نہ ملتی ہو
اگر کسی شخص کو بیماری سے نجات نہ ملتی ہو تو اس درود پاک کی بدولت اسے بیماری سے نجات مل جائے گی۔ اس کا کثرت سے ورد رکھنا بیماری سے چھٹکارے کا آسان ترین طریقہ ہے اور اسے کثرت سے پڑھنے والا ہربرائی سے بھی نجات پائے گا۔ درود شریف یہ ہے:۔
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ اَفضَلِ اَنبِیَا ئِکَ وَاَکرَمِ اَصفِیَائِکَ مَن فَاضَت مِن نُورِہ جَمِیعُ الاَنوَارِ وَصَاحِبِ المُعجَزَاتِ وَصَاحِبِ المَقَامِ المَحمُودِ سَیِّدِ الاَوَّلِینَ وَالاٰخِرِینَ۔
حاجت پوری ہونے کیلئے
اگر کسی کی کوئی حاجت ہو اور پوری نہ ہوتی ہو تو اس کیلئے مندرجہ ذیل کلمات جمعہ کی رات (جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات)کو بعد نماز عشاءباوضو ایک ہی بیٹھک میں بارہ ہزار بار پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس کی حاجت ضرور پوری ہوگی۔یہ عمل ہر جمعہ کی رات کو کیا کرے ناغہ نہ کرے جب تک حاجت پوری نہ ہو برابر کرتا رہے ۔ انشاءاللہ تعالیٰ رحمت الٰہی سے اس کی حاجت پوری ہوگی۔
وہ کلمات یہ ہیں:
سُبحَانَ اللّٰہِ القَادِرِ القَاھِرِ القَوِیِّ الکَافِی
اگر کوئی چیز گم ہوجائے
اگر کسی شخص کی کوئی چیز گم ہوگئی ہوتو اسے چاہیے کہ رات سوتے وقت اس درود پاک کو گیارہ سو مرتبہ پڑھے۔ انشاءاللہ خواب میں گم شدہ چیز کے بارے میں اشارہ ہوجائے گا۔ ایسے ہی اگر کوئی شخص کسی ویرانے میں یا غیرممالک میں بے یارومددگار ہوتو اسے چاہیے کہ اس درود پاک کو بعد نمازفجر گیارہ سو مرتبہ پڑھے تو انشاءاللہ پردہ غیب سے مشکل حل ہوگی۔ درود پاک یہ ہے:۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَولٰانَا مُحَمَّدٍ عَدَدَ مَا کَانَ وَ مَایَکُونُ وَعَدَدَ مَااَظلَمَ عَلَیہِ اللَّیلُ وَ اَضَائَ عَلَیہِ النَّھَارُ۔
مصیبت زدہ آدمی کیلئے درود شریف
مصیبت زدہ انسانوں کیلئے اس درود شریف کا ورد بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے مصائب سے نجات دے دیتا ہے اس کی کثرت بہت جلد اثر دکھاتی ہے۔ درود پاک یہ ہے:۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ الطَّاہِرِ الذَّکِیِّ صَلٰوةً تَحِلُّ بِھَا العُقَدُ وَتَفُکُّ بِھَا الکُرَبُ۔
اگر کسی پر ناجائز مقدمہ بن جائے تو
اگر کسی پر ناجائز مقدمہ بن جائے تو اس میں کامیابی کیلئے مقدمہ کی ہر پیشی کو جاتے وقت اس درود شریف کو تہجد کے وقت سات سو مرتبہ پڑھے۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ الحَبِیبِ العَالِی القَدَرِ العَظِیمِ الجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہ وَصَحبِہ وَسَلِّم۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 758
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں