اگست کے جوابات
1: آپ کسی پنساری سے تخم دھتورا یعنی دھتورے کے بیج تقریباً ایک چائے کا چمچ (پانچ گرام) لیکر ایک چھٹانک تلوں کے تیل میں ان کو خوب پکائیں یہاں تک کہ بیج کالے ہوجائیں تیل کو چھان کر محفوظ کرلیں اور روزانہ تین بار دو دو قطرے کانوں میںڈالیں۔ (فریدہ فاروقی‘پھولنگر)
2:بیٹا آپ ملتان کی تیز دھوپ سے بچیں اور روزانہ چاند کو دیکھنے کی ترتیب بنائیں۔ عزت و حیاءکاخیال رکھتے ہوئے چھت پر یا جہاں ممکن ہو وہاں سے چاند کو مستقل دیکھا کریں۔آپ کی آنکھوں کے حلقے ختم ہوجائینگے اور نظر بھی تیز ہوگی اور ایام میں باقاعدگی پیدا کرنے کیلئے عبقری کا پوشیدہ کورس نہایت آزمودہ اور تیربہدف ہے۔ (شمائلہ‘لاہور)
3: بیٹا ! ایک نسخہ لکھ رہا ہوں آپ اسے تیار کرکے محفوظ کرلیں اور استعمال کریں۔ترپھلا300 گرام‘ بکھڑہ300 گرام‘ انڈے دیسی 5 عدد‘ شہد خالص 250گرام‘ ترپھلا اور بکھڑہ پنساری سے خرید کر پسوالیں‘انڈے توڑ کر اس میں مکس کرلیں اچھی طرح مکس ہونے پر اس میں 250 گرام شہد اس طرح مکس کریں کہ یہ سب یکجاں ہوجائیں۔ محفوظ کرلیں۔ روزانہ آدھا چمچ دودھ کے ساتھ صبح وشام استعمال کریں۔ ( اسامہ‘ لاہور)
4:آپ باقاعدگی سے اپنی بیٹی اور بیوی کو چند ماہ مستقل عبقری کا پوشیدہ کورس استعمال کروائیں۔ نسوانی جملہ امراض میں پوشیدہ کورس صدیوں سے آزمودہ ہے۔ساتھ ایک آزمودہ ٹوٹکہ لکھ رہی ہوں۔ ایک ماشہ نمک ایک پیالی نیم گرمی پانی میں ملا کر پئیں‘ ماہواری کھل کر آئیگی۔(مسزشاہد‘ سیالکوٹ)
5:بالوں کی اچھی بڑھوتری کیلئے مہینے میں ایک بار ٹرمنگ کروائیں اس سے دو شاخہ بالوں سے نجات مل جائے گی۔ ہفتے میں ایک مرتبہ دودھ کا مساج کریں۔ دودھ فریج کا یعنی ٹھنڈا نہ ہو اور باڈی ٹمپریچر کے مطابق ہونا چاہیئے۔ اس کے علاوہ اگر ہوسکے تو گھر میں ایلوویرا کا پودا گملے میں لگالیں اور پھر اس کی جیلی کو کپڑے میں باندھ کر سرکی جلد پر رگڑیں۔ بالوں کی خوبصورتی ایسی بڑھے گی کہ سبھی اس کا راز پوچھیں گے۔ (ثمینہ کلثوم‘ سرگودھا)
ستمبر کے سوالات
1:السلام علیکم! گزشتہ چار سال سے کاروبار کی وجہ سے پریشان ہیں۔ابو کا کاروبار بالکل بند ہوگیا ہے۔ قرضے کے بوجھ تلے دب گئے ہیں‘کوئی ایسی صورتحال نظر نہیں آتی کہ قرض کیسے ادا ہو؟ جو کام بھی شروع کرتے ہیں اس میں ناکامی ہوتی ہے۔گھر میں ہر وقت ناچاقی رہتی ہے۔بہن بھائی آپس میں ہر وقت لڑتے رہتے ہیں۔ پڑھائی میں کوئی توجہ نہیں دیتے کسی چیز میں برکت نہیں رہی کوئی کسی سے سیدھے منہ بات نہیں کرتا ۔ امی ابو آپس میں جھگڑتے رہتے ہیں۔ بڑا بھائی کام سے ہر وقت اکتایا رہتا ہے۔ براہ مہربانی آپ ہمیں کوئی ایسا آسان وظیفہ بتائیں جس سے ہمارے تمام مسائل حل ہوجائیں۔ (نائلہ اعظم‘کراچی)
2:میری عمر 55 برس ہے جب کوئی تھوڑا سا سخت کام کرتا ہوں تو میری ناف ٹل جاتی ہے جس میں معدے میں تکلیف پیدا ہوجاتی ہے براہ کرم کوئی ایسا علاج یا ٹوٹکہ بتائیںکہ ناف ٹلنے کا مسئلہ حل ہوجائے ۔ مہربانی ہوگی۔ (امجد خان‘ کوہاٹ)
3:میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے بال تیزی سے سفید ہورہے ہیں اور روکھے اور دوشاخہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہت گرتے بھی ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ آئندہ سے میرے بال سفید ہونا بند ہوجائیں اور کالے‘ گھنے اور لمبے ہوجائیں۔ اس کیلئے کوئی انتہائی موثر وظیفہ یاٹوٹکہ بتائیں۔(ثمرہ سرفراز‘ لیہ)
4: میرے چار بچے ہیں آپس میں لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں پڑھائی میں دلچسپی نہیں لیتے۔ کوئی ایسا وظیفہ بتادیں جس سے میرا یہ مسئلہ ختم ہوجائے اور میرے بچے آپس میں پیار محبت اور پڑھائی میں دلچسپی لینا شروع کردیںاورشوہر بھی پہلے کی طرح ہوجائے ۔ (حسن بانو‘مری)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 734
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں