Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عزت و شوکت کیلئے ضرور پڑھیں (سعیدہ بلوچ ‘ مظفر گڑھ)

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2010ء

جو شخص بعد نماز فجر اس دعا کو پڑھے گا اور لکھ کر اپنے پاس رکھے گا۔ حق تعالیٰ اس کے دل کو منور اور رروشن کر دے گا۔ حاکموں کی نظر میں اس کی عزت بڑھے گی اور دنیا میں عزت وشوکت کے ساتھ رہے گا۔ آخرت میں حق تعالیٰ کی بخشش ورحمت ہو گی رنجشوں کو دور کرنے کا خاص عمل اگر گھر میں کسی سے رنجش یا ناراضگی یا شدت کی مخالفت ہے لڑائی جھگڑا ہے تو سات مرتبہ درود شریف (چھوٹا یا بڑا) پڑھیں پھر سات بار ”اَللّٰھُمَّ اَذھِب غَیظَ قَلبِی اَللّٰھُمَّ اَذھِب غَیظَ قَلبِی“پڑھیں پھر آخر میں سات بار درود شریف پڑھ کر اس فرد پر پھونک ماریں۔ یا پانی پر دم کر کے انہیں پلا دیں دو تین بار ایسا کرنے سے انکا غصہ کم ہو جائیگا۔ عزت وشوکت کے لئے جو شخص بعد نماز فجر اس دعا کو پڑھے گا اور لکھ کر اپنے پاس رکھے گا۔ حق تعالیٰ اس کے دل کو منور اور رروشن کر دے گا۔ حاکموں کی نظر میں اس کی عزت بڑھے گی اور دنیا میں عزت وشوکت کے ساتھ رہے گا۔ آخرت میں حق تعالیٰ کی بخشش ورحمت ہو گی۔ ”بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ یَا خَالِقَ الخَلقِ وَیَابَاسِطَ الرِّزقِ وَیَافَالِقَ الحَبِّ وَیَابَارِیَ النِّسَمِ یَا مُحیَ المَوتیٰ یَا مُحِیطَ الاَحیَائِ وَیَا دَائِمَ الثَّبَاتِ وَیَامُخرِجَ النَّبَاتِ افعَل بِی مَااَنتَ اَھلُہ وَاَنتَ اَہلُ التَّقوٰی وَاَھلُ المَغفِرَةِ بِرَحمَتِکَ یَا اَرحَمَ الرَّاحِمِینَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَصَحبِہ وَسَلَّم “ حضور صلی اللہ علیہ وسلم پرنور کی زیارت کیلئے حضرت پیران پیر فرماتے ہیں اور سب سے لذیذ اور شیریں خاصیت درود شریف کی یہ ہے کہ اس کی بدولت عشاق کو خواب میں حضور پر نور کی دولت کی زیارت میسر آتی ہے جو شخص جمعہ کی نماز میں 2رکعت نماز نفل پڑھے اور ہر رکعت میں 11بار آیت الکرسی اور 11بارسورہ اخلاص بعد سلام کے 100بار یہ درود شریف پڑھیں:۔”اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ وَاٰلِہ وَصَحبِہ وَسَلِّم “ انشاءاللہ 21 دن نہ گزریں گے۔ زیارت نصیب ہو گی یہ عمل شروع کرنے سے پہلے کسی قادری بزرگ سے اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔ حل مشکلات اگر کسی شخص کو کوئی مصیبت پیش آئے تو اس کو چاہئے کہ نماز فجر کے بعد 100بار ھُوَ الَحَیُّ القَیُّومُ نماز ظہر کے بعد 100بار ھُوَ العَلِیُّ العَظِیمُ نماز عصر کے بعد 100 بار ھُوَ الرَّحمٰنُ الرَّحِیمُ نماز مغرب کے بعد 100بار ھُوَ الغَنِیُّ الحَمِیدُ اور نماز عشاءکے بعد 100 بار ھُوَ اللَّطِیفُ الخَبِیرُ 21دن بلاناغہ پڑھیں تمام مشکلات کم ہوں گی اور سب مصائب وآلام دور ہونگے۔ حب کا عمل محرم رشتوں کی محبت کے لئے اپنا نام مع والد کے نام اور مطلوب کا نام مع اس کی والدہ کے لکھیں اور ذیل کی تین آیتوں کی تکسیر کریں اور اپنے بازو پر باندھ لیں دونوں میں اس قدر محبت ہو جائے گی کہ ایک دوسرے کی ملاقات کے بغیر آرام نہ ہو گا وَمِنَ النَّاسِ مَن یَّتَّخِذُ مِن دُونِ اللّٰہِ اَندَادًا یُّحِبُّونَھُم کَحُبِّ اللّٰہِ وَالَّذِینَ اٰمَنُوا اَشَدُّ حُبًّا لَّلّٰہِ (بقرہ 165) ”وَاَلَّفَ بَینَ قُلُوبِھِم ط لَو اَنفَقتَ مَافِی الاَرضِ جَمِیعاً مَّا اَلَّفتَ بَینَ قُلُوبِھِم وَلٰکِنَّ اللّٰہَ اَلَّفَ بَینَھُم اِنَّہ عَزِیز حَکِیم o(انفال 63) عَسَی اللّٰہُ اَن یَّجعَلَ بَینَکُم وَبَینَ الَّذِینَ عَادَیتَم مِّنھُم مَوَدَّةً وَاللّٰہُ قَدِیر وَّاللّٰہُ غَفُور رَّحِیم (ممتحنہ 7) نظر بد کا عمل اگر کسی کو نظر بد ہو جائے یہ آیت مع بسم اللہ کے 7بار پڑھ کر دم کریں اور یہی آیت لکھ کر گلے میں ڈالیں: ”وَمَا اَنفَقتُم مِن نَّفَقَةٍ اَو نَذَرتُم مِّن نَّذرٍفَاِنَّ اللّٰہَ یَعلَمُہ وَمَا لِلظّٰلِمِینَ مِن اَنصَارٍ(بقرہ 270)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 728 reviews.