Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

فیصلہ کن عمل کے کمالات

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2010ء

الحمدللہ اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں جن کے دن رات اللہ کی یاد میں بسر ہوتے ہیں‘ عبقری کو ملنے والی ہزاروں کیفیات میں سے ایک پیش خدمت ہے محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے اپنی 6 سالہ پرانی جسمانی مرض کی وجوہات، ابتداءاور اس کا ہر قسم کے علاج اور والد صاحب کے رویے کے متعلق تفصیلالکھا تھا۔ آپ نے جوابی خط میں مجھے صرف اور صرف سورة فاتحہ والا فیصلہ کن عمل 90 دن کرنیکا فرمایا میں نے اسی دن اللہ تعالیٰ کے حضور خوب گڑگڑا کر مانگا کہ اس عمل کےلئے مجھے ہمت اور استقامت عطا فرما چنانچہ اگلے ہی روز فجر کی نماز سے میں نے یہ عمل شروع کیا۔شروع میں کوئی خاص تکلیف نہیں ہوئی۔ آہستہ آہستہ ایسی ایسی جسمانی تکالیف نمودار ہونے لگیں کہ عمل چھوڑنے کی طرف رجحان چلاجاتا۔ مگر صدہا اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس ذات نے میرے ڈگمگاتے قدموں کو ایسا سنبھالا اور دل میں ایک لگن جگائے رکھی کہ بس کرنا ہے اب نہ کیا تو پھر مزید کوئی گنجائش نہیں۔کچھ دنوں تک یہ تکالیف خود بخود کم ہونے لگیں۔ میرے والد صاحب کا رویہ میرے ساتھ درست ہو گیا۔ اب وہ مجھے کوئی بات ایسی نہیں کہتے کہ جس سے میں upset ہوجاﺅں بلکہ اکثر پوچھتے رہتے ہیں کہ اپنا خیال کرو‘ جتنا کام کرسکتی ہو آسانی سے اتنا ہی کرو۔آہستہ آہستہ اور بھی کئی ایسے کام جو بڑے عرصے سے رکے ہوئے تھے وہ بھی مکمل ہوگئے۔ میں نے تقریباً ہر معاملہ میں اس کا اثر محسوس کیا۔ مجھے وظیفہ سے جو جسمانی فواد حاصل ہوئے درج ذیل ہیں ٭شدید اعصابی کمزوری جو مجھے بستر پر گرا دیتی تھی اور میں کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں رہتی تھی اس سے نجات ملی ہے۔ ٭یادداشت کی کمزوری تھی اس میں بہتری آئی ہے۔٭urine کا کنٹرول مکمل طور پر ٹھیک ہے۔ ٭steriods سے جسم کا پھیلاﺅ بہت زیادہ تھا اس میں کافی کمی آئی ہے۔ ٭مستقل سر درد ختم ہوئی ہے۔ ٭مستقل کمر درد کا خاتمہ ہوا ہے۔ ٭میری نظر کا مسئلہ تھا وہ اب بالکل ٹھیک ہے۔ ٭ٹانگوں کی ہر وقت کی کپکپاہٹ ختم ہوئی ہے۔ ہاتھوں کی grip بالکل نہیں تھی وہ بہتر ہوئی ہے۔ ٭ایک انجانا خوف کہ گھر میں اچانک کوئی مسئلہ کھڑا ہوجائے گا یا میں مرجاﺅں گی اس میں کمی آئی ہے۔ ٭چلنے پھرنے میں جو مشکل تھی کہ میں اونچی نیچی سڑک یا راستہ پر نہیں چل سکتی تھی اب ذرا آسانی سے چل لیتی ہوں۔ ٭سیڑھیاں بھی آسانی سے چڑھ لیتی ہوں۔ مگر صرف ایک فلائٹ کی۔ ٭روحانی طور پر سکون محسوس کرتی ہوں۔ ٭طبیعت میں غصہ کی ذیادتی میں کمی آئی ہے۔ ٭گردن کی درد میں کافی کمی ہوگئی ہے۔ ٭گھر والوں کے ساتھ understanding اچھی ہوگئی ہے۔ ٭دینی امور و عبادات میں دلچسپی بڑھی ہے۔ ٭اور بھی کئی چھوٹی چھوٹی باتیں ایسی ہیں جن میں مجھے خاصا اچھا فرق محسوس ہوا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 720 reviews.