میری دوست نے یوں ہی یہ وظیفہ شروع کیا تو یقین جانیے کہ آج میری دوست کو دیکھ کر کہیں سے بھی اندازہ نہیں ہوتا کہ اس کا چہرہ اتنا خراب تھا۔ اس کے بعد ہم سب نے یہ وظیفہ شروع کردیا اور کریموں
کو خداحافظ کہہ دیا ہے
ہوشیار ہوجائیں! کیونکہ آج میں آپ کو ایک ایسا وظیفہ اور گھریلو سادہ ٹوٹکے بتانے جارہی ہوں کہ ”خوبصورتی“انشاءاللہ آپ کی محتاج ہوکر رہ جائے گی۔میں آپ کو ایک نزدیکی دوست کا واقعہ بتانے جارہی ہوں واقعہ کچھ یوں ہے کہ میری دوست کا رنگ کالا اور چہرہ کیل چھائیوں سے بھرا ہوا تھا۔ میری دوست نے ہر طرح کے ٹوٹکے ہر طرح کی کریمیں استعمال کر کے آخر تنگ آکر سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا۔ایک دن اس کے گھر ایک لڑکی آئی جو کہ اس کی بھابی کی دوست تھی اور جامعہ کی طالبہ تھی یوں ہی باتوں باتوں میں اس سے چہرے کا ذکر شروع ہوگیا تو اس لڑکی نے اسے کہا کہ میں تمہیں ایک ایسا آسان روحا نی علاج بتاتی ہوں جسکومیں نے ذاتی طور پر بھی آزمایا اور جسکو بھی دیا اس کے حیرت انگیز رزلٹ برآمد ہوئے۔ وظیفہ اس نے کچھ اس طرح بتایا کہ ہر نماز کے بعد یَاخَالِقُ۔ یَامُصَوِّر۔ یَاجَمِیلُ ان تینوں ناموں کو پڑھا کرو ان کے پڑھنے کا منہ پر طریقہ یہ ہے کہ یَاخَالِقُ۔ یَامُصَوِّر۔ یَاجَمِیلُ ان تینوں ناموں کو اسی طرح ترتیب وار سو بار پڑھنا ہے یعنی ان تینوں ناموں کو پڑھ کر ایک دانہ گرانا ہے اور انہیں 100 بار پڑھنے کے بعد ہاتھوں پر پھونکنا ہے اور ہاتھ اپنے چہرے پر پھیرنے ہیں۔ انشاءاللہ تمہارا چہرہ بالکل صحیح ہوجائے گا۔ میری دوست نے بے توجہی یہ وظیفہ شروع کیا تو یقین جانیے کہ آج میری دوست کو دیکھ کر کہیں سے بھی اندازہ نہیں ہوتا کہ اس کا چہرہ اتنا خراب تھا۔ اس کے بعد ہم سب نے یہ وظیفہ شروع کردیا اور کریموں کو اللہ حافظ کہہ دیا ہے اور اب جو بھی ہمیں ملتا ہے وہ سب سے پہلے یہ سوال کرتا ہے کہ بھئی تم کون سی کریمیں استعمال کرتی ہو اور ہم اپنا ذاتی آزمایا ہوا وظیفہ بتا دیتی ہیں اور سب حیران ہوجاتے ہیں اور اب میرا چیلنج ہے ان سے جو خواتین اور نو عمر لڑکیاںہر طرح کی کریمیں استعمال کرنے کے بعد بھی اپنے چہرے کی خوبصورتی سے محروم رہ جاتی ہیں وہ ہر نماز کے بعد نہایت توجہ سے اس وظیفے کو اسی طرح ترتیب وار سوبار جو کہ تینوں ناموں کو علیحدہ کرنے سے تین سو بار بنتا ہے پڑھیں انشاءاللہ جو بھی اس وظیفے کو پڑھے گا خود کو خود ہی آئینہ میں دیکھ کر اپنے آپ کو پہچاننے میں مشکل کا شکار ہوجائیگا۔
میں اس کے پڑھنے کی مدت مقرر نہیں کرسکتی کیونکہ یہ تو آپ کی نیت پر ہوگا آپ جتنا یقین اور توجہ سے پڑھیں گے اور یقین کامل کے ساتھ پڑھیں گے اتنی جلدی اپنے چہرے کی پریشانیوں سے چھٹکارا پائیں گے۔ میں آپ کی سمجھ کیلئے وظیفے کو دہرا دیتی ہوں۔
یَاخَالِقُ۔ یَامُصَوِّرُ۔ یَاجَمِیلُ
جس طرح یہ ترتیب وار لکھا ہے آپ سے انتہائی تاکید سے گزارش ہے کہ اسی طرح آپ اس وظیفے کو ترتیب وار پڑھیے گا سو دانے رکھنے ہیں ان تینوں کو اسی طرح ترتیب وار پڑھ کر ایک دانہ گرانا ہے اور100 دانے مکمل کرنے ہیں اور سو دانے پڑھ کر اپنے دونوں ہاتھوں پر پھونک مارنی ہے اور ہاتھوں کو اپنے چہرے پر پھیردینا ہے وظیفہ کرتے وقت آپ کے چہرے پر جو بھی پرابلم ہے اس کو سامنے رکھنا ہے۔
اس زبردست روحانی وظیفے کے بعد میں آپکو چند آزمودہ لاجواب ٹوٹکے پیش کرتی ہوں۔
اکثر خواتین پیٹ کی خرابی، قبض اور مخصوص بیماریوں کا شکار رہتی ہیں اور وہ ان کی جانب توجہ نہیں کرتیں حالانکہ چہرے اور بالوں کے حوالے سے پیش آنے والے 80 فیصد مسائل کا تعلق انہی امراض سے ہے۔ قبض کے خاتمے کے لئے رات کو سونے سے پہلے ایک کپ گرم دودھ کے ساتھ اسپغول کا ایک چمچ چھلکا معمول بنالیں اس کے علاوہ صبح گیارہ بجے کی چائے کی بجائے نیم گرم پانی میں ایک چمچ شہد ملاکر پئیں۔ یہ گھریلو ٹوٹکہ پیٹ کی بہت سے بیماریوں کا علاج ہے جبکہ خشک ہریڑ پیس کر پاﺅڈر بنالیں اور رات کو سوتے وقت ایک کپ گرم دودھ میں ایک چمچ پاﺅڈر اور آدھی چمچ روغن بادام ڈال کر پئیں۔ قبض کو ام الا امراض کہا گیا ہے اس سے چہرے کا رنگ روپ ختم ہوجاتا ہے۔ جسم کے اندر سے فالتو فضلے اور گیسیں خارج نہیں ہوتیں اس کیلئے صبح نہار منہ ایک گلاس باسی پانی پینے کی عادت ڈالیں۔ گرمیوں میں دودانے املی اور دودانے خشک آلو بخارا ڈال کر بھگودیں اور صبح پانی پی لیں جبکہ سردیوں میں دودانے انجیر نہار منہ لیں۔
پسینے کی بدبو ختم کرنے کیلئے عرق گلاب اور پھٹکڑی پیس کر ملاکر جسم پر لگائیں۔ یہ اینٹی سپٹک ہے اور اس سے سکن بھی صاف ہوتی ہے اور دانے بھی نہیں نکلتے ۔کھلے مسام بند ہوجاتے ہیں۔ عرق گلاب قدرت کا خوبصورت تحفہ ہے۔ پرانے زمانے میں شہزادیاں اسے خاص طور پر استعمال کرتی تھیں۔
آنکھوں کے حلقے ختم کرنے کے لئے کھیرے کا رس ٹماٹر کا گودا اس کا بہترین علاج ہے۔ چہرے کی چھائیوںکی ایک وجہ صرف سکن پرابلم نہیں ہوتی بلکہ بسا اوقات خواتین کے امراض، پیٹ کی خرابی، باہر گھومنے پھرنے، ٹینشن لینے، حمل ہونے یا پریشانیوں کے باعث چہرے پرچھائیاں پڑ جاتی ہیں۔ اس کے لئے انگور کا رس بہت اچھا ہے۔ اسے پندرہ منٹ تک چہرے پر لگارہنے دیں پھر منہ دھولیں۔ اس کے علاوہ ایک چمچ دودھ ایک چٹکی ہلدی آدھا چمچ شہد ملاکر ایک ماہ تک روزانہ پندرہ سے بیس منٹ کے لئے چہرے پر لگائیں۔ چہرے پر کچھ بھی لگائیں مگر گردن کو نظر انداز نہ کریں۔ بالوں کی خوبصورتی کے بارے میں ہر روز شیمپو کرنے سے بال خراب ہوجاتے ہیں۔ ہفتے میں دو یا تین مرتبہ شیمپو کااستعمال کافی ہے۔ بالوں کو تیل کا مساج کرنا چاہئے جسم کی طرح بالوں کو بھی خوراک درکار ہوتی ہے۔ اس کے لئے زیتون، ناریل یا سرسوں میں کسی بھی قسم کا تیل ہفتے میں سے ایک مرتبہ استعمال کرنا ضروری ہے۔
سردیوں میں اکثر ہونٹ پھٹ جاتے ہیں۔تازہ کچا دودھ ہونٹوں پر روزانہ لگانے سے آرام آجاتا ہے ۔
گلے کی تکلیف سے نجات کے لیے شہد میں ادرک ملا کر چبانے سے گلا ٹھیک ہو جاتا ہے اور بند آواز کھل جاتی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 715
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں