دائمی نزلہ کیلئے
فجر و مغرب کی نماز کے فوراً بعد بحالت جلسہ 3 بار سُبحَان اَللّٰہِ العَظِیمِ وَبِحَمدِہ پڑھ کر دم کریں
سماعت تیز کرنے کے لئے
اگر سماعت کی کمی ہو توسات مرتبہ درج ذیل آیت پڑھ کر کان میں صبح و شام دم کریںاور تیل پر دم کرکے اس تیل کے قطرے کان میں ڈالیں۔وَاِذَ اقُرِیَ القُراٰنُ فَاستَمِعُوالَہُ وَاَنصِتُوالَعَلَّکُم تُرحَمُونَ
ناک میںدرد ہو تو
بِسمِ اللّٰہِ خَیرِالسَّمَائِ بِسمِ اللّٰہِ رَبِّ الاَرضِ وَالسَّمَائِ بِسمِ اللّٰہِ اللَّذِیِ لَایَضُرُّ مَعَ اِسمِہ شَیئ فِی الاَرضِ وَلَا فِی السَّمَاءوَھُوَالسَّمِیعُ العَلِیمُ
تین بار پڑھ کر دم کریں۔
دائمی نزلہ کیلئے
دائمی نزلے سے ہمیشہ کی نجات کیلئے فجر و مغرب کی نماز کے بعد سلام کے فوراً بعد بحالت جلسہ تین بار سُبحَانَ اللّٰہِ العَظِیمِ وَبِحَمدِہ پڑھ کر دم کریں۔
زبان کی بندش
رَبِّ اشرَح لِی صَدرِی وَیَسِّرلِی اَمرِی وَاحلُد عُقَدةً مِّن لِّسَانِی یَفقَھُوا قَولِی اکتالیس مرتبہ پانی پر دم کرکے پلائیں یہ عمل اکتالیس دن کرنا ہے۔
لکنت سے چھٹکارے کیلئے
1۔ہر فرض نماز کے بعد گیارہ بار مذکورہ آیت پڑھیں اور ایک سو ایک بار مغز بادام پر دم کرکے کھلائیں۔
2۔ اپنی شہادت والی انگلی اپنی زبان کے سامنے رکھ کر تین مرتبہ سورہ فاتحہ بسم اللہ کے ساتھ اور تین مرتبہ سورہ الم نشرح اور تین مرتبہ یہ دعا پڑھے اَللّٰھُمَّ اَطلِق لِسَانِی بِحُرمَةِ خَاتَمِ الاَنبِیَائِ پھر اس شہادت والی انگلی پر دم کرکے اس کو چاٹ لے اور اس کے بعد پھر تین مرتبہ دعاءمذکورہ پڑھے یہ عمل اکیس دن صبح و شام کرے۔انشاءاللہ بہت جلد لکنت ختم ہو جائے گی۔ (صفحہ 222,221)
(مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات“ کا مطالعہ کریں)(نوٹ: جو عمل آزمائیں تفصیل سے لکھیں لاکھوں کانفع‘ آپکا صدقہ جاریہ)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 713
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں